ملک کے مختلف شہروں میں بد ترین ٹریفک جام، گاڑیوں کی قطاریں، عوام پریشان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے مختلف شہروں میں بد ترین ٹریفک جام، گاڑیوں کی قطاریں، عوام پریشان
ملک کے مختلف شہروں میں بد ترین ٹریفک جام، گاڑیوں کی قطاریں، عوام پریشان

کراچی:ملک کے مختلف شہروں میں دھرنوں کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ٹریفک جام کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے داخلی خارجی راستے بلاک ہیں جبکہ موٹرویز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔شہر قائد میں بھی مختلف شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں کی سڑکیں بند ہونے کے باعث فیض آباد، مری روڈ، راول ڈیم، لیاقت باغ، کشمیر چوک اور ترنول سمیت مختلف مقامات پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں۔جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بد ترین ٹریفک جام ہے، لاہور ہائیکورٹ چوک، ریگل چوک، آؤٹ فال روڈ، یتیم خانہ چوک، خیابان چوک، داروغہ والا چوک اور قائداعظم انٹرچینج تک ٹریفک جام کی صورتحال ہے، فیصل آباد کی مختلف شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے ٹریفک جام ہوچکا ہے۔

پتوکی روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، منگلا پل کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے گاڑیوں میں فیول ختم ہونے کے باعث بھی شہری پریشان ہیں۔

پھول نگر میں احتجاج کے باعث دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں۔ جہلم میں جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر دیا گیا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک جام کی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔

شہر قائد میں بھی احتجاج کے باعث ٹریفک جام کی صورتحال ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ فیصل، ٹاور، بلدیہ ٹاؤن،اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، عیسیٰ نگری، پرانی سبزی منڈی، اسٹار گیٹ، ٹاور کے علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام کی صورتحال ہے، جس کے باعث شہری اذیت کا شکار ہیں۔

شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک جبکہ ایم اے جناح روڈ پر سیون ڈے سے ٹاور تک ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔اس کے علاوہ صدر،گارڈن، کھارادر، جیل چورنگی اور حسن اسکوئر پر بھی شدید ٹریفک جام ہے۔

Related Posts