وفاقی حکومت کا فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے دوبارہ فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزیر اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز کی جگہ فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے اس با ت کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات کا چارج لینے کی وزیر اعظم نے ہدایت کردی ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا قلم دان تبدیل کیے جانے کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت فواد چوہدری کے پاس وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت ہے، جبکہ شبلی فراز اس وقت سینیٹر ہیں اور وہ جلد وزیر اطلاعات بننے والے تھے تاہم اب یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات کا قلمدان دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم کا بل گیٹس کو خط

Related Posts