اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے سائیکل پٹرولنگ یونٹ کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے سائیکل پٹرولنگ یونٹ کا آغاز
اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے سائیکل پٹرولنگ یونٹ کا آغاز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے سائیکل پٹرولنگ یونٹ کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے آئی جی جمیل الرحمان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سٹی زون کے تھانہ کوہسار میں گلی اور سب سیکٹرز کی سطح پر سائیکل پٹرولنگ کا نظام رائج کیا جائے گا۔

گفتگو کے دوران آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اے ایس پی آمنہ بیگ کی سربراہی میں سائیکل پٹرولنگ یونٹ 10 سائیکل سواروں پر مشتمل دستہ ہوگا۔ سائیکل دستے کو خصوصی تربیت دے کر تمام سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پٹرولنگ دستہ 2 سائیکل سوار اہلکاروں پر مشتمل ہوگا جو اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد بھی کرے گا۔ سائیکل سوار پولیس اہلکار مختلف سیکٹرز، مارکیٹس اور شاپنگ پلازہ میں گشت کریں گے جس کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کا آپریشن، درجنوں شہریوں کے قتل میں ملوث2دہشت گرد ہلاک

Related Posts