اداکارہ مومل شیخ کا اپنے شوہر کے ہمراہ فوٹو شوٹ، تصاویر وائرل ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت اداکار جاوید جاوید شیخ کی بیٹی اداکارہ مومل شیخ کو اپنے شوہر نادر نواز کے ہمراہ اپنا پہلا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومل ار ان کے شوہر نادر نواز پہلی مرتبہ ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں ۔ فوٹو شوٹ میں اداکارہ مومل نے اپنی قاتل اداؤں کے ساتھ مداحوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

2021 میں جاوید شیخ کی بیٹی اداکارہ مومل اور نادر نواز ایک شاندار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اداکارہ میرا، لیلیٰ سمیت فلم انڈسٹری کی بہت سی مشہور شخصیات نے شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

اداکارہ مومل شیخ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے والد جاوید شیخ نہیں چاہتے تھے کہ میں شادی سے قبل اور اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر شوبز انڈسٹری کو جوائن کروں۔ نادر نواز نے مومل شیخ کو وراثت میں ملی اداکاری کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔

اداکارہ مول شیخ یاریاں، مشک، اور سلسلے سمیت بہت سے پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اس کے ساتھ مومل شیخ ایک بھارتی فلم ” ہیپی بھاگ جائے گی “ میں بھی کام کر چکی ہیں ۔