کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معصوم عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹنے اور پیسہ بٹورنے کے جرم میں گرفتار 2 جعلی عاملوں کو عدالت میں پیش کردیا جن کا ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محبوب قدموں میں لا کر دینے والے جعلی عاملوں کی شامت آگئی۔ ایف آئی اے نے 2 جعلی عاملوں کو عدالت میں پیش کیا جنہیں پاکستان رینجرز سندھ نے گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو 21 اپریل تک ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان معصوم شہریوں کو بے وقوف بنا کر پیسے بٹورتے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف تفتیش جاری ہے جن سے مختلف سوالات پوچھے جائیں گے کہ انہوں نے کس کس طریقے سے عوام کو لوٹ کر کتنی رقم حاصل کی۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: درہ آدم خیل میں اجتماعی قبر سے 16 مقتولین کی لاشیں برآمد