درہ آدم خیل: اجتماعی قبر سے 16 مقتولین کی لاشیں برآمد، شناخت کا عمل جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

درہ آدم خیل: پاکستان کے صوبہ خیبرپختون خوا کے علاقے درہ آدم خیل سے مقامی افراد نے ایک اجتماعی قبر سے 16 افراد کی لاشوں کو برآمد کرلیا ہے۔ شناخت کے لئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے متعلقہ اداروں نے اجتماعی قبر سے برآمد ہونے والی لاشوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں کی نماز جنازہ شانگلہ میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جن افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ان سب کا تعلق خیبر پختون خوا کے علاقے شانگلہ سے ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ افراد کو 2011ء میں شدت پسندوں نے خیبر ایجنسی کے علاقے ” تورچھپر ”  سے اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔ قتل ہونے والے تمام افراد پیشے سے کان کن تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2011ء میں درہ آدم خیل میں طالبان سرگرم تھے۔ مغویوں کے لواحقین گزشتہ دس سالوں سے اپنے پیاروں کی تلاش میں تھے۔ گزشتہ روز مقامی لوگوں کو کچھ باقیات ملی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی سائبر سیکیورٹی مرکز نے واٹس ایپ صارفین کے لیے الرٹ جاری کردیا