خواتین کے پردے سے متعلق اپنا بیان واپس لے لیں، آمنہ الیاس کاوزیر اعظم سے مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

You’re fond of taking U-turns so take your statement back: Amna Ilyas to PM

پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے وزیر اعظم عمران خان کے عصمت دری کے واقعات میں اضافے کے حوالے سے خواتین کے لباس کو مورد الزام قرار دینے پرشدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو یو ٹرن لینے کا شوق ہے، اپنا بیان واپس لے لیں۔

آمنہ الیاس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے لگتا تھا کہ آپ نریندر مودی یا ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح بے حس نہیں ہیں اس لئے آپ کو ووٹ دیا تھا لیکن جتنا زور آپ نے عورتوں کی بے حیائی ثابت کرنے پر صرف کیا ہے اس سے آدھا وقت بھی قانون کے نفاذ پر لگایا ہوتا تو نتائج مختلف ہوتے۔

مزید پڑھیں: تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ببیتا بھی جنسی استحصال کا شکار، سنسنی خیز انکشاف

انہوں نے کہا کہ جناح اور بھٹو کے بعد آپ واحد وزیر اعظم ہیں جس کی بات عوام سنتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

آپ نے کہا ارطغر ل دیکھیں تو سب نے دیکھا، آپ نے کہا فلاں کتاب پڑھیں تو سب نے پڑھی لیکن شائد آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ عصمت دری کے حوالے سے آپ کے بیان کے کیا اثرات مرتب ہونگے، آپ کو یوں بھی یوٹرن لینے کا شوق ہے تو اپنا یہ بیان بھی واپس لیں ۔

Related Posts