جنرل ندیم رضاکا ایئرچیف مارشل ظہیر احمد اور چینی سفیر کے ہمراہ ایئر ڈیفنس رینجز کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنرل ندیم رضاکا ایئرچیف مارشل ظہیر احمد اور چینی سفیر کے ہمراہ ایئر ڈیفنس رینجز کا دورہ
جنرل ندیم رضاکا ایئرچیف مارشل ظہیر احمد اور چینی سفیر کے ہمراہ ایئر ڈیفنس رینجز کا دورہ

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایئر ڈیفنس رینجز کراچی کا دورہ کیا ہے اور ایئر ڈیفنس کے مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ رینج کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایئر ڈیفنس رینجز کراچی دورے کے موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو میں ان کے ہمراہ تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور چینی سفیر نونگ رونگ نے ایئر ڈیفنس رینجز میں مختلف میزائلوں کی فائرنگ رینج کا معائنہ بھی کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا مظاہرہ ’البزا دوئم‘ مشقوں کی اختتامی تقریب کے موقع پر کیا گیا۔ میزائل میں ایل وائے 80 اور ایف ایم 90 میزائل بھی شامل تھے۔ مشقوں کے دوران فائر کیے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مشقوں میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو مشقوں کے مقاصد اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Related Posts