سینٹ پیٹربرگ حکومت کی سندھ کو اقتصادی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Russian delegation calls on Provincial Minister Syed Nasir Hussain Shah

کراچی :صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے روس کے وفد کی ملاقات، سینٹ پیٹربرگ حکومت نے سندھ کو مختلف شعبوں میں اقتصادی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

ناصر حسین شاہ سے ملاقات کرنیوالے وفد کی سربراہی سینٹ پیٹربرگ حکومت کے مشیر اینڈرے زوبال کر رہے تھے،وفد میں کراچی میں تعینات روس کے قونصل جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر کوزین و دیگر شامل تھے، صوبائی وزیر بلدیات کی معاونت کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان اور محکمہ بلدیات کے افسران ملاقات میں موجود تھے۔

روس کے وفد نے کچرے سے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا، اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے روس کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ روس کی حکومت کے شکر گزار ہیں جس نےپاکستان کی عوام کو اسٹیل مل کا تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اسٹیل مل کی بحالی میں دلچسپی رکھتی ہے، اسٹیل مل کی بحالی کیلئے تکنیکی مدد فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں:چھتری بردار کیساتھ روسی ہم منصب کے استقبال پر شاہ محمود قریشی پر کڑی تنقید

سید ناصر حسین شاہ نے وفد کو بتایا کہ صوبہ میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ڈی سیلی نیشن اور کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔روس کے سرمایہ کار حیدرآباد اور سکھر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔

صوبائی وزیر بلدیات نے وفد کو سکھر آنے کی دعوت بھی دی، اس موقع پر وفد نے کہا کہ سینٹ پیٹر برگ حکومت کی سندھ کو مختلف شعبوں میں اقتصادی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔

Related Posts