ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیوں کا مثبت اثر ظاہر ہورہا ہے۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

50فیصد حاضری کی شرط ختم، تعلیمی ادارے معلوم کے مطابق کھلیں گے، اسد عمر
50فیصد حاضری کی شرط ختم، تعلیمی ادارے معلوم کے مطابق کھلیں گے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیوں کا مثبت اثر ظاہر ہورہا ہے، کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر پابندیاں اور لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہوا جس کا اثر ظاہر ہونا شروع ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں کمی آئی ہے، تاہم گزشتہ 2 ہفتوں میں جو کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تھا، کچھ وقت تک اس کا اثر برقرار رہے گا۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا جو لوگ انتہائی نگہداشت میں ہیں اور کورونا کے باعث جو اموات ہورہی ہیں، ان کی شرح کچھ وقت تک زیادہ رہے گی۔ اسد عمر نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرکے وائرس سے محفوظ رہنے کی اپیل کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  50 سال سے زائد العمرقیدیوں کو کورونا ویکسین کل سے لگائی جائے گی

Related Posts