معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے عالمی بینک کے کردار کے معترف ہیں۔حماد اظہر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے ورلڈ بینک کے کردار کے معترف ہیں۔حماد اظہر
معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے ورلڈ بینک کے کردار کے معترف ہیں۔حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ و اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے عالمی بینک کے کردار کے معترف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک گروپ کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہازین نے وفاقی وزیرِ خزانہ حماد اظہر سے غیر رسمی ملاقات کی جس کے دوران وزیرِ خزانہ حماد اظہر نے ملک میں معاشی اصلاحات کی سیریز پر عملدرآمد کیلئے ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ حماد اظہر نے ملک بھر میں ٹیکس محصولات میں اضافے، جی ایس ٹی اور قرض کی صورتحال کیلئے عالمی بینک کے کردار کی تعریف کی۔ حماد اظہر نے حکومت کی معاشی اصلاحات پرعالمی بینک کے تعاون سے عملدرآمد کیلئے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کی معاشی نمو اور استحکام کیلئے عالمی بینک کا تسلسل سے جاری تعاون ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقعے پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیرِ ریونیو حماد اظہر کو وزارتِ خزانہ کا اضافی چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مشترکہ مفادات کے حامل متعدد پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے پی ٹی آئی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: غربت کے خاتمے کیلئے اقوامِ متحدہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ وزیرِ خارجہ

Related Posts