مافیا نے چینی کی قیمت 140روپے تک لیجانے کی منصوبہ بندی کر لی تھی ،شہزاد اکبر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahzad akbar talks to media in lahore

لاہور:وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اگرایکشن نہ لیتے تو رمضان المبارک میں سٹے کے ذریعے چینی کی قیمت ناقابل قبول حد تک چلی جاتی ،مافیا نے چینی کی قیمت 130سے140روپے فی کلو تک لے جانے کی منصوبہ بندی کر لی تھی ،اس ایکشن کے پیچھے کوئی سیاسی وجہ نہیں ۔

شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پنجاب میں چینی کی 80سے85روپے فی کلو ایکس مل قیمت مقرر ہو گی اور آئندہ ایک سے دو روز میں پنجاب حکومت اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دے گی ، اگر اس پر عملدرآمد نہ ہوا تو کین کمشنر چینی خود اٹھا لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو اختیار ہوگا کہ وہ کسی کا بھی نام ای سی ایل میں ڈال سکتا ہے ۔کوئی کتنا بااثر ہی کیوں نہ ہو، حکومت کی جانب سے تفتیش میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی

شہزاد اکبر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی میں شہباز خاندان بعد میں آیا اصل جد امجد تو اسحاق ڈار اور نواز شریف ہیں،نیب کو مریم سے سختی سے پیش آنا چاہئے، جب مریم سے پوچھا جائے ناصر لوتا نے تو ان پیسوں سے انکار کردیا ہے جو آپ کو دئیے تو ان کے پاس جواب نہیں ہوتا، وہ یہی کہتی ہیں کہ مجھے معلوم نہیں اور پھر حملہ کر دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پل میں تولہ اور پل میں ماشہ ہوتی ہیں، انہوں نے اینٹی پیپلز پارٹی سیاست بھی گنوائی اور اب انہیں سلیکٹڈ بھی کہہ رہی ہیں۔

Related Posts