اداکار عثمان مختار نے خاموشی سے زنیرا انعام خان سے شادی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Usman Mukhtar ties the knot with Zunaira Inam Khan

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے اْبھرتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے خاموشی سے شادی کرلی، شادی میں ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عثمان مختار نے اپنے نکاح کی دلکش تصویریں شیئر کیں جن میں اداکار کے ہمراہ اْن کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان مختار نے اپنے نکاح کے لیے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ اْن کی اہلیہ نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

عثمان مختار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے پوئے لکھا کہ زنیرا انعام خان! مجھے دنیا کا سب سے خوش قسمت انسان بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔اداکار نے لکھا کہ ’میں ایک طویل عرصے سے اس طرح کی خوشی محسوس نہیں کی، آپ میرے ہر اچھے برے لمحوں میں میرے ساتھ تھیں اور میرا سہارا بنیں۔

اْنہوں نے لکھا کہ ’آپ کو اپنی زندگی میں پاکر خود کو ایک خوش نصیب انسان سمجھتا ہوں۔عثمان مختار نے دنیا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ڈئیر ورلڈ! میں نے ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کی جبکہ ہماری شادی کے لیے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جو کہ 2 اپریل کو ہونی تھی۔

مزید پڑھیں:یاسر حسین نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کو منافق قرار دیدیا

اداکار نے لکھا کہ ’چونکہ لاک ڈاؤن لگ رہا ہے تو ہم نے ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا۔

اْنہوں نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری اس نئی زندگی کی شروعات کے لیے آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ عثمان مختار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اْبھرتے ہوئے اداکار ہیں، ان کے مقبول ترین ڈرامہ میں ’انا‘ اور ’ثبات‘ شامل ہیں۔

Related Posts