کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے کراچی میں یوبی جی سیکریٹریٹ قائم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UBG Secretariat

کراچی: یونائٹیڈ بزنس گروپ نے کراچی کے اہم ترین علاقے سندھی مسلم کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی میں یو بی جی سیکریٹریٹ قائم کردیا ہے، سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ سیکریٹری جنرل بھی اپنے فرائض انجام دے گا،گزشتہ روز یونائٹیڈبزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے یو بی جی سیکریٹریٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر یو بی جی کے سیکریٹری جنرل زبیرایف طفیل، سندھ ریجن کے چیئرمین خالدتواب،وائس چیئرمین اور سیکریٹریٹ کے نگراں نوراحمدخان،ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر سید مظہرعلی ناصر، سابق نائب صدورطارق حلیم اورحنیف گوہر،غضنفرعلی خان،شاہین الیاس سروانہ،مسلم محمدی، ہمایوں لئیق اور دیگر بھی موجود تھے۔

سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم منیر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو بی جی سیکریٹریٹ قائم کرکے ہم تمام ٹریڈ باڈیز،چیمبرز،ایسوسی ایشنز سے موثر انداز میں رابطے میں رہیں گے،یو بی جی کی سرگرمیاں تیز کی جائیں گی،مختلف کمیٹیاں قائم کرکے انکے اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور نوجوانوں اور خواتین کو ان کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا۔

ایس ایم منیرنے کہا کہ سیکریٹریٹ کے ذریعہ پاکستان کے تمام ہی شہروں میں نوجوانوں کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے ذمہ داریاں دی جائیں گی تاکہ ہمارا بزنس کمیونٹی سے بدستور رابطہ رہے اور انکے مسائل حل کرانے کی جدوجہد کو بدستور جاری رکھی جاسکے،ہم نے یو بی جی کی شکل میں ایک چھوٹا سا پودا لگا تھا جو آج تن آوردرخت بن چکا ہے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ تاجر، صنعتکاراورایکسپورٹرز ملک کا سرمایہ ہیں اورمشکل ترین حالات میں بھی کاروبار جاری رکھتے ہوئے جہاد کر رہے ہیں،انہیںاچھے دنوں کا انتظارہے،وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ملکی برآمدات میں تیزی آرہی ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ گیس اوربجلی کے نرخ بڑھانے سے گریز کیا جائے اورغریب افراد پر مہنگائی کے بوجھ کو کم کیاجائے ۔

سیکریٹری جنرل یو بی جی زبیرطفیل نے کہا کہ ہم ملک کی مضبوطی کیلئے حکومت سے تعاون کرتے رہیں گے مگر حکومت بھی دیکھے کہ تاجر اورصنعتکار کووڈ 19کی وجہ سے کن حالات سے دوچار ہیں انکی پریشانیوں کو ختم کرکے ملکی اکنامی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 9سوپوائنٹس گرگئے، اربوں کا نقصان

انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر بھائی جان کی قیادت میں یو بی جی سیکریٹریٹ تاجر اورصنعتکار برادری سے انکے مسائل معلوم کرکے انہیں حکومت تک پہنچا کر حل کرانے کی جدوجہد کرے گا، یو بی جی سیکریٹریٹ بقیہ تینوں صوبوں پنجاب،خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں بھی قائم ہونگے جہاں ہم تمام ٹریڈ باڈیز سے حکومتی پالیسیز پر فیڈ بیک لیں گے اور حکومت کو انکی تجاویز پیش کریں گے ۔

خالدتواب نے کہا کہ ٹریڈ باڈیز کے مسائل پر فیڈریشن توجہ نہیں دے رہی اور ہم نے اسی لئے یو بی جی سیکریٹریٹ قائم کیا گیا ہے جس کے نگراں نوراحمدخان ہونگے اور ہم اس سیکریٹریٹ کے ذریعہ بجٹ مسائل سمیت دیگر ایشوز پر بات کریں گے۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدرسید مظہرعلی ناصر نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور ہم پہلے سے کاروباری حلقوں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویزحکومت تک پہنچائیں گے۔

فیڈریشن چیمبر کے سابق نائب صدر طارق حلیم نے کہا کہ جو حکمران اوربیورو کریسی فیڈریشن کی قیادت کو نظر انداز کررہی ہے اب ہم یو بی جی سیکریٹریٹ کے ذریعہ انہیں مجبور کریں گے کہ وہ بزنس کمیونٹی کی رائے کا احترام کریں اور انکی کی قیادت کو آن بورڈ لیں ۔

Related Posts