قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی سیشن کا شیڈول تبدیل، اجلاس 22 اپریل کی بجائے آج منعقد ہوگا
قومی اسمبلی سیشن کا شیڈول تبدیل، اجلاس 22 اپریل کی بجائے آج منعقد ہوگا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا 31واں اجلاس آ ج منعقد ہوگا جس کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ممبرانِ قومی اسمبلی کو مراسلے بھی جاری کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے دوران سیکیورٹی اور کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے انٹری گیٹ کے ساتھ موجود استقبالیہ پر کورونا کے ٹیسٹ کیلئے کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔ ممبرانِ قومی اسمبلی کو ٹیسٹ کے دوران تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ ممبران کی اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ لاجز سے شٹل سروس چلائی جائے گی۔ ممبران کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندوں کو بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپنے تمام دفاتر بند کردئیے۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو 14 سے 16 مارچ تک بند رکھا گیا۔ سیکرٹریٹ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کورونا کا خوف، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر بند

Related Posts