شیخوپورہ پولیس کی کارروائی،ڈھائی کروڑ کی منشیات برآمد،2ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخوپورہ پولیس کی کارروائی،ڈھائی کروڑ کی منشیات برآمد،2ملزمان گرفتار
شیخوپورہ پولیس کی کارروائی،ڈھائی کروڑ کی منشیات برآمد،2ملزمان گرفتار

لاہور: شیخوپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ کو برآمد کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی پی او مبشر میکن کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ پولیس نے کوٹ عبدالمالک کے قریب خفیہ اطلاع پر لاہور جانے والی ایک گاڑی کو روک کر اس کے خفیہ خانوں سے 180 کلو چرس اور 36 کلو افیون برآمد کر لی ہے۔

مبشر میکن کے مطابق ملزمان مذکورہ منشیات لاہور اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ پولیس نے کارروائی کےدوران ایک خاتون اور ایک مرد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نلترمیں فائرنگ اور ہلاکتوں کے بعد حالات کشیدہ، گلگت بلتستان میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ

ڈی پی او مبشر میکن نے اچھی کارکردگی دکھانے پر شیخوپورہ پولیس کے اہلکاروں کو 50 ہزار روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ منشیات کی مالیت 2 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھاکہ ابھی ہم تفتیش کریں گےکہ ملزمان منشیات کہاں سے لارہے تھے اور انہوں نے اس کو کہاں کہاں سپلائی کرنا تھا۔ اور اس بات کی تفتیش کرنی ہے کہ ملزمان کے لنک کہاں کہاں ہیں تاکہ ان کے مزید ساتھیوں کو قانون کےدائرے میں لایا جاسکے۔

Related Posts