پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan U19

لاہور:قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم واحد چار روزہ اور پانچ پچاس اوورز پر مشتمل میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ہے۔

اس دورے کے لیے منتخب کردہ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے کہ جو یکم ستمبر 2002 یا اس کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 میں کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے آئی سی سی نے بھی عمر کی یہی اہلیت مقرر کر رکھی ہے۔

اس دورے کے انعقاد کا مقصد مستقبل کے ستاروں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں میں مزید بہتری لانا ہے۔ اس سے قبل ان کھلاڑیوں نے ایک طویل دورانیے کے کیمپ میں بھی شرکت کر رکھی ہے، یہ کیمپ رواں سال کے آغاز میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد کیا گیا تھا۔

دورے کی تیاریوں کی غرض سے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دو سے 11 اپریل تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ جہاں پچاس اوورز پر مشتمل دو اور واحد تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔

قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی مشاورت سے دورے کے لیے 20 رکنی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر اعجاز احمد نے کہا کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کی فاتح بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کے خلاف یہ سیریز ہمارے کھلاڑیوں کو صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکواڈ میں ایسے باصلاحیت کھلاڑی بھی موجود ہیں کہ جو ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اپنی قابلیت کا مظاہرہ کامیابی سے کرچکے ہیں۔

اعجاز احمد نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل عبدالواحد بنگلزئی، فہد منیر، قاسم اکرم، محمد شہزاد، طاہر حسین اور عرفان نیازی گزشتہ سال آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے چکے ہیں لہٰذا یہ دورہ انہیں اپنے کھیل میں مزید نکھار لانے کا موقع فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سیریز کے انعقاد سے ہمیں آئندہ سال آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے قومی انڈر 19 اسکواڈ کی تشکیل میں معاونت ملے گی۔

گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے چھ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت دورہ بنگلہ دیش کے لیے اعلان کردہ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کے بھی اہل ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، قاسم اکرم، محمد عرفان نیازی، طاہر حسین، فہد منیر اور محمد شہزاد شامل ہیں۔

اوپنر عبدالواحد بنگلزئی نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں شامل قائد اعظم ٹرافی، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور پاکستان کپ میں بلوچستان فرسٹ الیون اور آل راؤنڈر قاسم اکرم نے سینٹرل پنجاب فرسٹ الیون کی نمائندگی کی، قاسم اکرم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کے اسکواڈ میں بھی شامل تھے. محمد عرفان نیازی نے بھی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سینٹرل پنجاب فرسٹ الیون کی نمائندگی کی تھی۔

پی سی بی کے کورونا پرٹوکولز کے تحت یہ کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا، جہاں اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو کورونا ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو 8 اپریل کو کورونا کی ویکسین بھی لگائی جائے گی۔

Related Posts