اصلی سیاستدان اپنے مفادات کیلئے عوام کو ڈھال نہیں بناتا۔شیخ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 گوادر اور مستونگ چیک پوسٹ پر دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، وزیر داخلہ
 گوادر اور مستونگ چیک پوسٹ پر دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اصلی سیاستدان عوام کی ڈھال ہوتا ہے، اپنے مفادات کیلئے عوام کو ڈھال نہیں بناتا۔

تفصیلا ت کے مطابق شہرِ اقتدار میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 23 مارچ کی پریڈ کل 25 مارچ ہوگی اور اس موقعے پر اسلام آباد سیکرٹریٹ بند رہے گا۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حالت قابلِ رحم ہے۔ لاہور میں کورونا کیسز میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ عوام اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پنجاب میں امن  و امان کا مسئلہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی سیاست خلاء میں لٹک رہی ہے۔ اپوزیشن عمران خان کیلئے اللہ کی طرف سے بہتری کے راستے بناتی ہے۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اصلی سیاستدان عوام کی ڈھال بنتا ہے، عوام کو ڈھال بناتا نہیں۔ اسلام آباد، کراچی اور لاہور ریڈ الرٹ پر ہے اور یہ ریڈ الرٹ کی بات میں نے کسی کو ڈرانے کیلئے نہیں کہی۔ اپوزیشن والے اپنے اکھاڑے میں دنگل کرنے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ باہر سے کال دینے کیلئے امام خمینی ہونا ضروری ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سٹی قائم کریں گے۔ پی ڈی ایم والے شو آف پاور حکومت کو نہیں، پیپلز پارٹی کو دکھانا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی والے کبھی استعفے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی 11 پارٹیوں کے کوئی نام بتا دے، اسے 500روپے انعام دوں گا۔ کابینہ اراکین میں اضافہ ہوگا، ری شیفلنگ نہیں ہوگی۔ اگر مریم نواز کی پیشی کے موقعے پر شرارت نہ کی گئی تو قانون حرکت میں نہیں آئے گا۔میں قطر کے بعد کویت بھی جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: مکمل لاک ڈاؤن کی بات نہیں کی، شیخ رشید نے خبروں کی تردید کردی

Related Posts