موٹروے زیادتی کیس،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹروے زیادتی کیس،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
موٹروے زیادتی کیس،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت اپنا فیصلہ 20 مارچ کو سنائے گی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں موٹر وے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آج ہونے والی سماعت کے موقع پر عدالت کے سامنے فرانزک ٹیم اور ڈولفن اہلکاروں سمیت 37 سے زائد گواہان پیش ہوئے۔ حساس کیس ہونے کی وجہ کیس کی سماعت ٹرائل جیل میں کی گئی۔

واضح رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والی سماعت میں موٹر ویز زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور اور شفقت محمود پر عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

تفتیشی اداروں نے کیس کے چالان میں 35 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے تھے۔ 200 صفحات پر مشتمل چالان چند روز قبل پیش کیاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع ایسٹ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2زخمی حالت میں گرفتار

واضح رہے کہ موٹر ویز پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ گذشتہ سال ستمبر میں پیش آیا تھا۔ ملزم عابد ملہی اور شفقت محمود نے خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کی جانب سے عدالت کے سامنے پیش کیے گئے چالان کے مطابق ملزم شفقت عرف بگا نے اقبال جرم کرلیا ہے اوردفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے جبکہ ملزم عابد ملہی نے تفتیشی افسر کے روبرو اعتراف جرم کیا اور دفعہ 161 کا بیان ریکارڈ کروایا۔

Related Posts