کراچی: کے الیکٹرک (کے ای) نے کہا ہے کہ شہر میں صنعتی زونز کی کیپٹیو ریکوائرمنٹ (صنعتوں کے اپنے بجلی گھروں کی ضروریات) کے لیے 3 ارب 70 کروڑ روپے کے سرمایہ کاری منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پی) کے مجموعی لوڈ پر مشتمل ضرورت اور اس میں بڑھاوے کو گریڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جو تقریباً 747 میگا واٹ ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس کا دائرہ 743 صارفین پر مشتمل ہوگا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 500 سے زائد صارفین نے 300 میگا واٹ کے قریب اضافی لوڈ کے لیے رابطہ کیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 100 کے قریب صارفین کی درخواست پر لوڈ کے تعین یا ان کے سروے تاحال ہونے باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز، سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال