وزیرِ اعظم اراکینِ سینیٹ کوآج ظہرانہ دیں گے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے وزراء کو ٹی ایل پی سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا
وزیراعظم نے وزراء کو ٹی ایل پی سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان حکمراں سیاسی جماعت تحریکِ انصاف اور اتحادی سیاسی جماعتوں کے اراکینِ سینیٹ کے اعزاز میں آج ظہرانہ دیں گے جبکہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہی طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ بالا میں اپنی مرضی کا چیئرمین لانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئی۔ وزیرِاعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کیلئے رابطے تیز کردئیے۔

وزیرِ اعظم عمران خان آج پارٹی اور اتحادی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت آج شام کو تحریکِ انصاف کور کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ کیلئے انتخاب کل منعقد ہونا ہے جس کیلئے اپوزیشن اور حکومت دونوں کی جانب سے سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے۔ آج شام کے وقت ہونے والے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مشاورت ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے اتحادی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے مشاورت مکمل کر لی، اتحادیوں نے انتخاب کیلئے امیدوار کی نامزدگی کا اختیار وزیرِ اعظم کو دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اتحادی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ولید اقبال، اعجاز چوہدری اور محسن عزیز کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کی مشاورت مکمل، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے 3نام زیرِ غور

Related Posts