کراچی، بغدادی میں پولیس مقابلہ، قتل اور بھتہ خوری میں ملوث گینگ وار کارندہ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سبزی کم قیمت پر فروخت کیوں کی؟ سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج
سبزی کم قیمت پر فروخت کیوں کی؟ سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج

کراچی کے علاقے بغدادی میں پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے  لاکھوں روپے کی بھتہ خوری میں ملوث گینگ وار کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بغدادی میں ملزم کبیر عرف دادا نے پولیس پر فائرنگ کی جسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل 5 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایس ایس پی سٹی کے بیان کے مطابق گزشتہ شب ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار وسیع لاکھو گروپ سے ہے۔ ملزم قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

سرفراز نواز نے کہا کہ ملزم اولڈ سٹی ایریا میں گینگ وار کو فعال کرنے کیلئے سرگرم تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈاکو 17 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور موبائل فون لے گئے

Related Posts