نیب نے سندھ پولیس کے افسران کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB approves inquiry against former ministers

کراچی: قومی احتساب بیورر(نیب)نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے سندھ پولیس افسران کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی، جس میں 150 ایس ایچ اوزاور دیگر افسران شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورر(نیب)کراچی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط لکھا، جس میں سندھ پولیس افسران کے بینک اکانٹس کی تفصیلات طلب کی ہے، نیب نے150 ایس ایچ اوزاوردیگرپولیس افسران کی تفصیلات مانگی۔

نیب ذرائع کے مطابق تمام بینکوں میں مذکورہ افسران کے شناختی کارڈنمبربھیجے جائیں، شناختی کارڈکے ذریعے تمام بینکوں سے ڈیٹا حاصل کیا جائے۔

نیب کے مطابق اکاؤنٹ کب سے چلایا جارہا ہے، لاکر، ڈپازٹ کی تفصیلات دی جائیں اور 1985سے لے کر موجودہ تاریخ تک کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بینک کے ذریعے ایکس چینج کمپنیوں سے غیرملکی کرنسی کی ترسیلات کی تفصیل دی جائے اور تمام ترتفصیلات باقاعدہ طریقہ کارکے تحت فراہم کی جائیں جبکہ اگر کسی تیسرے شخص کے ذریعے بھی اکاؤنٹ کھولا گیا ہو تو تفصیل فراہم کریں۔

ذرائع کے مطابق لسٹ کے مطابق پولیس افسران میں دھنی بخش مری، راؤ ذاکر، ولایت شاہ، رانا لطیف کا ارشد لغاری، سجاد حیدر، جاوید سکندر، جعفر بلوچ، مٹھل شر،پیرناصر، فتح محمد شیخ، فاروق ستی اور امجد کیانی، فیصل خان، میر محمد لاشاری، نواز گوندل، اقبال تنیو،معراج انور، خالد محمود، صائمہ سعید، گلزار تنیو، احسان اللہ مروت، راد لشاد، فراست شاہ، اے ڈی چوہدری اور ملک فیصل لطیف کا نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی،پولیس کی بروقت کارروائی، اغوان گینگ کے دو ڈکیت گرفتار

Related Posts