کامیڈی کنگ امان اللہ کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال گزر گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: زندگی بھر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے کامیڈی کنگ امان الله کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ایک سال کا عرصہ بیت گیا۔

پاکستان شوبزانڈسٹری اور مزاح کی دنیا کا بڑا نام امان اللہ خان 1954 گوجرانوالہ کے غریب گھرانے میں پیدا ہوئے، لڑکپن سے خاندان کاپیٹ پالنے کے لیے پھیری لگا کر چیزیں بیچتے رہے۔

امان اللہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ سٹیج ڈراموں کی معروف رائٹراور ڈائریکٹر ناہید خانم نے انہیں تھیٹر پر متعارف کرایا۔ انہوں نے اپنی منفرد فنی صلاحیتوں اور جگت بازی کی بنیاد پر بہت تیزی سے شہرت حاصل کرلی۔

امان اللہ کا پہلا ڈرامہ اقبال آفندی کا ’سکسر‘ تھا جس کا کردار شہرہ آفاق حیثیت اختیار کرگیا۔ یہ کردارکرنے کے لئے انہیں جمیل بسمل نے آمادہ کیا۔ انہوں نے ون مین شو کا نیا رجحان پاکستان میں متعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں : مجھے یقین ہے اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا، عفت عمر کا بیان

امان اللہ نے کامیڈی کا باقاعدہ آغاز 80 کی دہائی میں کیا، جبکہ تھیٹر سے شروع میں چھوٹے موٹے کردار ملے ۔

2006 میں ان کی پہلی فلم ‘ون ٹو کا ون اور پھر2014میں فلم نامعلوم افراد میں بھی کردار نبھایا۔ انہوں نے 2000 سے زائد ڈراموں میں کام کیا۔ ان کا سٹیج ڈرامہ شرطیہ مٹھے بہت ہی مشہور ہوا۔

انہوں نے ٹی وی شوز میں بھی کام کیا اور ہمسایہ ملک بھارت سمیت مختلف ممالک میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے جبکہ حکومت نے 2018 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا ۔

2018ء میں انہیں گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف ہوئی جبکہ 2020میں ان بیماریوں سے لڑتے لڑتے دم توڑ گئے ۔

ایک برس بیت بھی گیالیکن کامیڈین امان اللہ آج بھی اپنے قہقوں سے لوگوں کے دلوں میں دھڑک رہے ہیں ۔

Related Posts