کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 20 روپے اضافے کے بعد 400 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ چینی پر 2 روپے 64 پیسے فی کلو اضافے کے بعد 97 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ، چند روز قبل مرغی کا گوشت 380 اور اس سے پہلے 340 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔
مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ مرغی کی قلت اور سپلائی میں کمی کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی عالمی تجارتی تنظیم میں اہم کامیابی، کمیٹی کی صدارت مل گئی