کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔
اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان خان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، ایوب 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تاہم پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے عثمان خان نے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری اسکور کرکے اپنے عزائم ظاہر کیے۔
Can we frame this shot? Usman Khan goes primetime 😎#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvMS pic.twitter.com/8pIqv9nFqd
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
عثمان خان نے تجربہ کار بولر عمران طاہر سمیت تمام بولرز کی خوب درگت بنائی ۔ وہ 50 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
3rd March, 2021
A new star is discovered in Karachi, called Usman Khan. 🌟#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvMS pic.twitter.com/ScyGOMlsRr
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
یہ بھی پڑھیں: ماہرین کا ٹڈے کے کان سے روبوٹ کی سماعت کا کامیاب تجربہ
عثمان خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلی ہی گیند پر فاف ڈپلسی بھی 17 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔
Big toss to win for @MultanSultans who ask @TeamQuetta to bat first.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #QGvMS pic.twitter.com/4UKzNUW7i2
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021