سینیٹ انتخابات، رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی پی کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر سے اچھے کی امید نہیں کی جاسکتی، خرم شیر زمان
پی پی کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر سے اچھے کی امید نہیں کی جاسکتی، خرم شیر زمان

کراچی:  رکنِ سندھ اسمبلی و صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کو سینیٹ انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان موبائل فون لے کر سندھ اسمبلی پہنچے تھے جہاں الیکشن کمیشن حکام نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر انہیں ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا ہے۔

قبل ازیں صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سینیٹ الیکشن کے موقعے پر بڑے ہی تشویشناک حالات ہیں اور میں پہلی بار سینیٹ انتخابات میں دھاندلی دیکھ رہا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا ذکر کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی گاڑی کا انجن بھی خراب ہوگیا اور ڈرائیور کی طبیعت بھی خراب ہے۔ الیکشن کمیشن کے منہ پر چپ لگی ہوئی ہے۔

سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے دوران دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ایک ساتھ ایک ایک کمرے میں 8 افراد ساتھ چھوڑے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمیشن اِس کا نوٹس لیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گاڑی بھجوا کر یہاں بلایا جائے۔ میری ذمہ داری ہے کہ میں میڈیا کو حقیقت سے آگاہ کروں۔ حلیم عادل شیخ کی گاڑی کا معاملہ نوٹس میں لانا ضروری ہے۔ یہ جان بوجھ کر ایک دو سیٹیں نکالنا چاہتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سینیٹ میں سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگی ہوئی ہے، لوگوں کا لوٹا ہوا پیسہ ضمیر خریدنے پر لگایا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہاکہ جمہوریت کے دعویدار آئین و قانون کو روندتے ہوئے ذاتی مفادات کے لیے ضمیر فروشی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ میں سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگی ہوئی ہے، خرم شیر زمان

Related Posts