وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی کنٹریکٹر فیصل بن تراد کی گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں پیش آیا۔ سعودی کنٹریکٹر کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد عرفان جاں بحق ہوگیا۔
بعد ازاں پولیس نے فیصل بن تراد کو گرفتار کرکے تھانہ شالیمار منتقل کردیا۔ موٹر سائیکل سوار کی میت پمز ہسپتال منتقل کردی گئی۔ایس پی صدر حمزہ ہمایوں نے کہا کہ گاڑی کا ڈرائیور 23 سالہ نوجوان سعودی کنٹریکٹر فیصل بن تراد کا بیٹا ہے۔
ایس پی صدر نے کہا کہ سعودی کنٹریکٹر کا سفارت کاری سے کوئی تعلق نہیں۔ ان پر سفارتی استثنیٰ کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔ گاڑی کے ڈرائیور کے پاس امریکا اور سعودی عرب کا ڈرائیونگ لائسنس تھا، اسلام آباد کا نہیں۔ قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 14 سالہ دلہن پرانسانیت سوزتشدد، برہنہ حالت میں گھر سے نکالنے پر ملزم گرفتار