پہلی بار عالمی تجارتی تظیم کی سربراہی خاتون کے سپرد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلی بار عالمی تجارتی تظیم کی سربراہی خاتون کے سپرد
پہلی بار عالمی تجارتی تظیم کی سربراہی خاتون کے سپرد

جنیوا: پہلی بار دنیا بھر میں تجارت کے عالمی معاملات دیکھنے اور تجارت سے متعلق قوانین تیار کرنے والے عالمی تجارتی تظیم (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) کی سربراہی ایک خاتون نے سنبھال لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی 66 سالہ نجوزی اکونجو اویلا نے یکم مارچ سے عالمی تجارتی تظیم کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

نجوزی اکونجو اویلا کو عالمی تجارت کے جنرل کونسل کے 4 ماہ تک ہونے والے اجلاسوں کے بعد گزشتہ برس فروری کے وسط میں ڈی جی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

اگرچہ اکتوبر 2020 میں ہی عالمی ادارہ تجارت نے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی تھی کہ اس بار کوئی خاتون ہی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لیے منتخب ہوگی، کیوں کہ اکتوبر میں ہونے والے اجلاسوں میں اعلیٰ ترین عہدوں کے لیے دو خواتین کو ہی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

نجوزی اکونجو اویلا کے ساتھ اکتوبر 2020 میں جنوبی کوریا کی وزیر تجارت 53 سالہ یو میونگ ہی کو بھی ڈائریکٹر جنرل کے حتمی انتخاب کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا مگر بعد ازاں جنوبی کورین خاتون نے مزید انتخاب لڑنے سے معذرت کرلی تھی۔

جنوبی کورین خاتون کی جانب سے معذرت کیے جانے کے بعد اگرچہ نجوزی اکونجو اویلا کے ڈی جی ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی مگر اس کے باوجود جنرل کونسل یعنی ممبر ممالک کے عہدیداروں سے اس کی منظوری لینے میں چند ماہ لگے اور فروری میں تمام اراکین نے نائیجریا کی سابق وزیر خزانہ اور سابق وزیر خارجہ کو عالمی ادارہ تجارت کا ڈی جی بنانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی نوجوان نے رکشے پر گھر بنا کر سب کو حیران کردیا

فروری میں ڈی جی منتخب ہونے کے بعد نجوزی اکونجو اویلا نے یکم مارچ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور انہوں نے جنیوا میں موجود عالمی تجارتی تظیم کے پہلے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی سربراہی بھی کی، جس میں کورونا کے تناظر میں عالمی تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجوزی اکونجو اویلا نے عالمی تجارتی تظیم کی سربراہی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انتخاب کو پوری دنیا کی خواتین کی فتح قرار دیا۔

Related Posts