سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ترکی کے شام میں فوجی آپریشن کو جارحیت قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ترکی کے شام میں فوجی آپریشن کو جارحیت قرار دے دیا
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ترکی کے شام میں فوجی آپریشن کو جارحیت قرار دے دیا

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ترکی کے شام میں آپریشن کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک فوج کے آپریشن سے خطے کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ شام ترکی میں جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ فوجی اقدامات سے خطے کی سلامتی داؤ پر لگ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کے خلاف ترکی کا فوجی آپریشن

عادل الجبیر نے کہا کہ علاقائی سلامتی کے حوالے سے ترکی کے فوجی اقدامات منفی اثرات رکھتے ہیں جبکہ داعش کے خلاف جاری بین الاقوامی جنگ بھی ترک فوج کی فضائی کارروائیوں کے باعث متاثر ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ترکی کی شام میں فوجی کارروائی کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ  شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے، دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا نے ترکی کو شام میں فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دی۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کا ہمیشہ سے ماننا ہے کہ شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے اس کو برقرار رہنے دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: امریکا کے بعد چین کا بھی شام میں فوجی آپریشن پر تحفظات کا اظہار

Related Posts