سینیٹ انتخابات سے قبل مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان اور راجا پرویز کی اہم بیٹھک

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات،مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان اور راجا پرویز کی اہم بیٹھک
سینیٹ انتخابات،مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان اور راجا پرویز کی اہم بیٹھک

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لئے مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی اور راجا پرویز اشرف نے اہم ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے پی ڈی ایم متحرک ہوگئی ہے، دیگر جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ آپس میں ملاقاتوں کے سلسلے تیز ہوگئےہیں۔

اسی حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں فیصل کرہم کنڈی، مولانا لطف الرحمان، مفتی ابرار احمد سمیت دیگر موجود تھے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سینٹ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق مشاورت کی گئی، جبکہ اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے متعلق حکمت عملی طے کرلی گئی ہے، جب کہ ملاقات میں لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو عمران نیازی نے 2 وقت کی روٹی سے محروم کر دیاہے، شاہد خاقان عباسی

Related Posts