جمال خشوگی کیس:سعودی حکومت نے انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے، دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفترخارجہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی تردید کردی
دفترخارجہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی تردید کردی

اسلام آباد: جمال خشوگی کے بے گناہ قتل پر امریکا کی جانب سے رپورٹ آنے کے بعد پاکستان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سعودی حکومت نے اس معاملہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے۔

امریکی رپورٹ پر اپنے رد عمل میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ ہم نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے انٹیلجنس رپورٹ دیکھی ہیں۔ رپورٹ پبلک ریلیز کی صورت میں جمال خشوگی کے قتل کے بارے میں انٹیلی جنس پر مبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملوث کرداروں کی تحقیقات کرکے انہیں سزائیں دلوائیں، سعودی حکومت نے اس معاملہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے، پاکستان صحافی کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ سعودی حکومت نے جمال خشوگی کے قتل کو سلطنت کے قوانین اور اقدار کے خلاف قرار دیا ہے، سعودی حکومت نے صحافی کے قتل میں ملوث کرداروں کو سزا دلوانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان صحافی کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے، پاکستان اس حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل سے متعلق امریکی کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ میں سعودی قیادت سے جھوٹے، ناقابل قبول مفروضے منسوب کیے گئے۔ رپورٹ میں بیان کردہ معلومات غلط ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت واقعہ کو مکروہ جرم، ریاست کے قوانین اور اقدار کی سنگین خلاف قرار دے چکی ہے، چند افسران نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یہ جرم کیا۔ ان افسران کیخلاف آزادانہ تحقیقات اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے۔

مزید پڑھیں: جمال خشوگی قتل کیس کی خفیہ رپورٹ جاری، امریکا نے76سعودی شہریوں پر پابندی لگادی

Related Posts