ہارس ٹریڈنگ کاخدشہ،پی پی ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہارس ٹریڈنگ کاخدشہ،پی پی ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی عائد
ہارس ٹریڈنگ کاخدشہ،پی پی ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی عائد

کراچی: پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے سینیٹ انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے ہر جماعت اپنے امیدوار کی جیت کے لئے کوشاں اور اپنے ارکان پر نظر رکھتے ہوئے روابط کو تیز کررہی ہے۔

 سینیٹ الیکشن میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے تمام صوبائی وزراء کو کراچی سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہے اور  ارکانِ سندھ اسمبلی کو عمومی سرگرمیاں بھی محدود رکھنے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ارکانِ سندھ اسمبلی کو کراچی میں متحرک رکھنے کے لئے دعوتوں کا اہتمام کیا جائے گا، اس حوالےسے صوبائی صدر نثار کھوڑو 28 فروری کو سندھ سے سینیٹ امیدواروں اور ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

یکم مارچ کو صوبائی وزیر امتیاز شیخ کی جانب سے دعوت کا انعقاد کیا جائے گا، جب کہ  2 مارچ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیپلزپارٹی ارکانِ سندھ اسمبلی کو مدعو کیاگیا ہے۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کی دو پارلیمانی جماعتوں لبیک پاکستان اور ایم ایم اے کے 4 ارکان سے بھی پیپلزپارٹی کی قیادت نے رابطہ کیا ہے، اور چاروں ارکان سے سینیٹ کی جنرل اور خواتین نشستوں پر ووٹ کی درخواست اور حمایت کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ انتقام کی آگ میں اندھے ہوگئے، حلیم عادل شیخ

Related Posts