نیشنل اسٹیدیم کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کوپانچ وکٹوں سےشکست دے دی۔فاتح ٹیم نے 197رنز کا بڑا ہدف 19.1اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کی سنچری اور بابراعظم کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز کو 21 گیندوں پر 46 رنز اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو وکٹیں 13 رنز پر گرنے کے بعد شاندار کم بیک کیا، الیکس ہیلز نے 21 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو ایک بہتر پوزیشن پر لے گئے۔
BEWARE, Iftikhar Ahmed has entered beast mode 👹
Islamabad United inch closer to an unlikely victory 🤩#JubileeMyStars11 #FantasyTeamBanao #KKvIU pic.twitter.com/1SCXxjd8Il
— Cricingif (@_cricingif) February 24, 2021
فہیم اشرف 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان شاداب خان اور فل سالٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، حسین طلعت نے 42 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
افتخار احمد نے 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ آصف علی 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عماد وسیم، وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Can watch this shot all day 😍#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvIU pic.twitter.com/h5cMLz8tCx
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2021
اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیاتھا۔
شرجیل خان نے 59 گیندوں پر 105 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
و
Iftikhar with a monster hit!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvIU pic.twitter.com/igtraq6Ju6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2021
بابر اعظم نے بھی 62 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، بابر نے 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا، بابر اعظم کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔
ڈینئل کرسچن 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نبی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Look away now @IsbUnited fans. Three wickets reversed over no balls tonight 😳#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvIU pic.twitter.com/apOG70k7Vd
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے کئی یقینی مواقع ضائع کیے اور نو بالز پر بابر اعظم اور شرجیل خان کو چانس ملا۔
One word for that @SharjeelLeo14 innings?#HBLPSL6 #MatchDikhao pic.twitter.com/OgDFihoHKM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 24, 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی ایک وکٹ حاصل کرسکے، شاداب خان سمیت کوئی دوسرا بولر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کراچی کنگزکی ٹیم میں وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیتا تھا کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، اسلام آباد کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، دوسری جانب شاداب خان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شرجیل کی شاندار سنچری، کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 197 رنز کا ہدف