سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے فیصل واؤڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے فیصل واؤڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا
سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے فیصل واؤڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے وفاقی وزیرِ آبی امور فیصل واؤڈا کی سینیٹ الیکشن میں نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیرِ آبی امور فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری دینے والے ریٹرنگ افسر کے خلاف قادر مندوخیل کی اپیل کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران الیکشن ٹریبونل کے احکامات پر میڈیا نمائندگان کو کارروائی کی کوریج سے روک دیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے عملے نے میڈیا نمائندگان کو کمرۂ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں الیکشن ٹریبونل نے اپیل کی سماعت کی جس کے بعد قادر مندوخیل کی اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق فیصل واؤڈا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے اہل قرار دے دئیے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل کا کہنا تھا کہ کاغذاتِ نامزدگی کے حوالے سے ٹریبونل کے اختیارات محدود ہیں، اپیل کنندہ وفاقی وزیرِ آبی امور فیصل واؤڈا کے خلاف آئینی درخواست دائر کرنے کا استحقاق رکھتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے امیدواروں کی اہلیت پر اعتراضات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات بڑھ گئیں، سیف اللہ ابڑو کے بعد فیصل واؤڈا کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہونے کا امکان بڑھ گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قادر خان مندو خیل نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اعتراضات اٹھائے تھے۔ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل میں کیس کی سماعت کے موقع پر جسٹس (ر) رشید اے رضوی قادر خان مندوخیل کی جانب سے ٹربیونل میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن، سیف اللہ ابڑو آؤٹ، فیصل واؤڈا کی نااہلی کا امکان

Related Posts