بغاوت کیس، منظور پشتین اورمحسن داوڑکے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Manzoor Pashteen and Mohsin Dawar

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کیس میں مفرورملزم منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کے کیس کی سماعت ہوئی ،جیل حکام نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو عدالت میں پیش کیا، کیس میں ضمانت پر رہا نور اللہ ترین اور دیگر 4 ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:محسن داوڑ کوئٹہ ائیرپورٹ پر گرفتار ،پی ٹی ایم کے کارکنوں کا دھرنا

پولیس کے مطابق ملزمان علی وزیر، محسن داوڑ، منظور پشتین اور دیگر پر ملک مخالف تقاریر کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے منظور پشتین سمیت 3مفرورملزمان کے وارنٹ جاری کردیئے۔مفرور ملزمان میں منظور پشتین، یاسین اور سفیان شامل ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 9مارچ تک پیش کیا جائے۔دوران سماعت اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کیس میں پیشرفت ہوئی، عدالت نے مفرور ملزم منظورپشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ شناختی کارڈ بلاک کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔بعد ازاں انسداددہشت گردی عدالت میں سماعت 9مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

Related Posts