ای ایف پی’’ ایمپلائر آف دی ایئر ایوارڈ2019-20‘‘کی زبردست پذیرائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

EFP Awards

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے سالانہ ’’ ایمپلائر آف دی ایئر ایوارڈ2019-20‘‘ کو زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور بڑی تعداد میں ملٹی آگنائزیشن، میڈیم و لارج اسکیل آرگنائزیشن نے ریکارڈ تعداد میں اندراج کروایا ہے۔

آجروںکی بے حد دلچسپی کی وجہ سے ای ایف پی کی 8 سالہ ایوارڈز کی تاریخ میں یہ تعداد 60 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

ای ایف پی کے نائب صد ر، فوکل پرسن ذکی احمد خان نے مقابلے میں شریک رجسٹرڈ آجروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آجروں کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی کے اعتراف کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:رفیق سلیمان ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈ نگ کمیٹی ’’رائس‘‘کے کنوینر نامزد

مقابلے کو شفاف بنانے کے لیے ذکی احمد خان کی زیر صدارت نامور اور پیشہ ور افراد پر مشتمل ایک کمیٹی کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے جو شرکاء کی فراہم کردہ معلومات کی جانچ اور توثیق کرے گی۔

رواں سال مقابلے میں 9 مختلف شعبوںکا اعلان کیا گیا ہے جن میںکارپوریٹ و جنرل مینجمنٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ و ایمپلائمنٹ پریکٹسز، لیبر قوانین ، آئی ایل ایس کمپلائنس ورکنگ کنڈیشنز، کام کے جگہ پر صحت وحفاظت، سماجی ذمہ داری، تربیت و مہارت کی ترقی کے اقدامات، ایس ڈی جییز کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے اور کرونا وبا کے چیلنجز کا جواب دینے کے ساتھ اسٹریٹجک صف بندی شامل ہیں۔ذکی احمد خان کے مطابق ایوارڈز کا اعلان 16 مارچ 2021 کو کیا جائے گا۔

Related Posts