سینیٹ الیکشن، نوازشریف نے یوسف رضاگیلانی کی حمایت کی یقین دہانی کرادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: آصف زرداری اور نوازشریف میں ٹیلی فونک رابطہ، سابق صدر نے سینیٹ الیکشن میں  نوازشریف سے یوسف رضاگیلانی کی بھرپور حمایت مانگ لی۔

آج سابق صدر آصف زرداری اور ن لیگ کے قائد نوازشریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، نوازشریف اور آصف زرداری میں سینیٹ انتخابات پر مشاورت ہوئی، سابق صدر نے نوازشریف سے یوسف گیلانی کی بھرپور حمایت مانگ لی، نواز شریف نے یوسف رضاگیلانی کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن کیلئے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔

پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کاغذاتِ نامزدگی بر وقت جمع کرادئیے تھے جس کے بعد ان پر اعتراض لگایا گیا تاہم آج الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی پر لگایا گیا اعتراض مسترد کردیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کیلئے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی پر مختلف اعتراضات اٹھائے تھے۔

مزید پڑھیں:سینیٹ انتخابات،ن لیگ کے اعظم تارڑ، پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر بلا مقابلہ کامیاب

پی ٹی آئی رہنما فرید رحمان نے گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم پر حقائق چھپانے کا الزام لگایا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزایافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا۔

Related Posts