سینٹ الیکشن میں حکومت کو اپنے لوگوں پر اعتبار نہیں ہے، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ensure uninterrupted water supply to city:Nasir Shah

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ 2018کے الیکشن میں عمران خان نے عوام کو بے وقوف بنایا، سینٹ الیکشن میں حکومت کو اپنے لوگوں پر اعتبار نہیں ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کل پاکستان پیپلز پارٹی نے واضح برتری سے الیکشن جیتا جبکہ بلوچستان میں جے یو آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام تبدیلی سرکار کو مسترد کرچکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کل ملیر میں مسلح ٹولہ دندناتا پھر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کو یر غمال بنانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ڈی آر او نے انتظامیہ کو کہا کہ ان کو حلقے سے نکالا جائے۔ اس میں سندھ حکومت یا مراد علی شاہ کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کے خلاف پہلے بھی مقدمات تھے۔جس کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے لوگ بھی خوش ہیں، سعیدغنی

Related Posts