اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم جاری ہے جس کے تحت وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 18 کروڑ روپے تک کمی لائی جاچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات 49 فیصد تک کم کرنے میں کامیاب رہی۔ دستاویز کے مطابق وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات 18 کروڑ روپے تک کم ہوچکے ہیں۔
سن 2018ء میں وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات 50 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ آفس کے اخراجات 51 کروڑ 40 لاکھ روپے تھے۔ آئندہ برس 2019ء میں وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 39 فیصد کمی لائی گئی۔
وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات 39 فیصد کمی کے بعد 33 کروڑ 90 لاکھ تک آ گئے۔ جبکہ اسی برس 2019ء کے دوران وزیرِ اعظم آفس کا خرچ 40 فیصد کم ہوگیا۔ اخراجات 30کروڑ 50 لاکھ ہوگئے۔
تحریکِ انصاف کی حکومت کے دوران وزیرِ اعظم نے 26 غیر ملکی دورے کیے جن کے دوران 17 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ سابق سربراہانِ مملکت کے مقابلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کے اخراجات سب سے کم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کی پیشی، کارکنوں کی نعرے بازی پر عدالت برہم