ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار، نیشنل ہائی وے مختلف مقامات پر بند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار، نیشنل ہائی وے مختلف مقامات پر بند
ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار، نیشنل ہائی وے مختلف مقامات پر بند

اسلام آباد: صوبہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند برقرار ہے جبکہ نیشنل ہائی وے کو مختلف مقامات پر حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد اور اسلام آباد کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب اور اندرونِ سندھ کے علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے۔ موٹر وے ایم تھری کو لاہور سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند کردیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے خانقاہِ ڈوگراں تک دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند ہے۔ رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال اور چیچہ وطنی میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔

موٹر وے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے لے کر شورکوٹ تک دھند کے باعث بند کردی گئی۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے سے حادثات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شہری بلا ضرورت سفر سے اجتناب کریں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کامونکی میں شدید دھند کے باعث 2 بسوں کا خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 21مسافر زخمی ہو گئے تھے۔

 یہ افسوسناک حادثہ 2 روز قبل کامونکی میں واہنڈو کے قریب سرانوالی روڈ پر ہوا جہاں دو بسیں شدید دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: شدید دھند کے باعث 2 بسوں کا خوفناک تصادم، 21 مسافر زخمی ہو گئے

Related Posts