لاہور: ٹی ٹوئنٹی سے ڈیبیو کرنے والے کرکٹر بلال آصف نے پاکستان سپر لیگ کے مداحوں کے لئے نیا ترانہ یوٹیوب پر ریلیز کردیا ہے۔ بلال آصف کے گانے کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کا آغاز چند روز بعد 20 فروری سے ہورہا ہے جس کا شائقینِ کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔
یوں تو پی ایس ایل شروع ہونے سے قبل ہی کرکٹ کے دیوانوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور پاکستان سپر لیگ کے ہر سیزن کے آغاز سے پہلے اس کا آفیشل ترانہ بھی ریلیز کیا جاتا ہے۔
پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ ‘گروو میرا’ 6 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا جس پر ابتدائی طور پر تو ٹوئٹر صارفین نے شدید تنقید کی تھی لیکن بعد میں شوبز شخصیات کی جانب سے اس ترانے پر پسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔
آفیشل ترانہ ‘گروو میرا’ گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ینگ اسٹنرز نے گایا ہے اور اب کرکٹ کے دیوانوں کے لیے پاکستانی کرکٹر بلال آصف نے پاکستان سپر لیگ کا نیا ترانہ ‘یہ ہے پی ایس ایل’ ریلیز کردیا۔
Yeh Hai PSL | Bilal Asif | PSL Anthem 2021 | https://t.co/oW0N5YA37o via @YouTube @RealHa55an @babarazam258 @ImamUlHaq12 @WahabViki @wasimakramlive @iFaheemAshraf @fahadmustafa26 @MHafeez22 @SarfarazA_54 @76Shadabkhan @SAfridiOfficial @shani_official
— Bilal Asif (@bilalasif2411) February 15, 2021
15 فروری کو جاری کیے گئے اس ترانے سے متعلق بلال آصف نے لکھا ہے کہ یہ گانا پی ایس ایل کے مداحوں کے لیے بنایا گیا ہے۔
یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے ترانے ‘یہ ہے پی ایس ایل’ کے بول کرکٹر بلال آصف نے لکھے ہیں، اسے گایا بھی انہوں نے ہے اور ویڈیو میں وہ خود بھی موجود ہیں۔
پی ایس ایل کے اس ترانے کی ویڈیو لاہور کے تاریخی شاہی قلعے اور اندرون شہر کی گلیوں میں بنائی گئی ہے۔ ‘یہ ہے پی ایس ایل’ میں پاکستان سپر لیگ کو ملک کی شان قرار دیتے ہوئے تمام 6 ٹیموں کراچی کنگر، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
Yeh Hai PSL | Bilal Asif | PSL Anthem 2021 | https://t.co/oW0N5YA37o via @YouTube @RealHa55an @babarazam258 @ImamUlHaq12 @WahabViki @wasimakramlive @iFaheemAshraf @fahadmustafa26 @MHafeez22 @SarfarazA_54 @76Shadabkhan @SAfridiOfficial @shani_official
— Bilal Asif (@bilalasif2411) February 15, 2021
کرکٹر بلال آصف کے پی ایس ایل ترانے کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے گئے ہیں۔
Yeh Hai PSL | Bilal Asif | PSL Anthem 2021 | https://t.co/oW0N5YA37o via @YouTube @RealHa55an @babarazam258 @ImamUlHaq12 @WahabViki @wasimakramlive @iFaheemAshraf @fahadmustafa26 @MHafeez22 @SarfarazA_54 @76Shadabkhan @SAfridiOfficial @shani_official
— Bilal Asif (@bilalasif2411) February 15, 2021
عبیدالرحمٰن نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ قومی ٹورنامنٹ کے لیے ایسا گانا ہونا چاہیے جس میں تمام ٹیموں کا تعارف قومی زبان اردو میں دیا جائے۔
Yeh Hai PSL | Bilal Asif | PSL Anthem 2021 | https://t.co/oW0N5YA37o via @YouTube @RealHa55an @babarazam258 @ImamUlHaq12 @WahabViki @wasimakramlive @iFaheemAshraf @fahadmustafa26 @MHafeez22 @SarfarazA_54 @76Shadabkhan @SAfridiOfficial @shani_official
— Bilal Asif (@bilalasif2411) February 15, 2021
کرکٹر یاسر ملک نے گانے کی تعریف کی اور کہا کہ بلال آصف کے پاس دوسرا پروفیشن بھی ہے۔
ٹوئٹر کے ایک اور صارف رانا فرحان کا کہنا ہے کہ اس گانے کو پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ہونا چاہیے۔
Yeh Hai PSL | Bilal Asif | PSL Anthem 2021 | https://t.co/oW0N5YA37o via @YouTube @RealHa55an @babarazam258 @ImamUlHaq12 @WahabViki @wasimakramlive @iFaheemAshraf @fahadmustafa26 @MHafeez22 @SarfarazA_54 @76Shadabkhan @SAfridiOfficial @shani_official
— Bilal Asif (@bilalasif2411) February 15, 2021
بی ڈی زکریا نامی ٹوئٹر ہینڈلر نے بلال آصف کے گانے کو ہی پی ایس ایل کے آفیشل ترانے سے بہتر قرار دے دیا۔
Yeh Hai PSL | Bilal Asif | PSL Anthem 2021 | https://t.co/oW0N5YA37o via @YouTube @RealHa55an @babarazam258 @ImamUlHaq12 @WahabViki @wasimakramlive @iFaheemAshraf @fahadmustafa26 @MHafeez22 @SarfarazA_54 @76Shadabkhan @SAfridiOfficial @shani_official
— Bilal Asif (@bilalasif2411) February 15, 2021
خیال رہے کہ کرکٹر بلا ل آصف نے 26 سال کی عمر میں 2011 میں اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا اور اکتوبر 2015 میں انہوں نے زمبابوے کے خلاف او ڈی آئی ڈیبیو کیا تھا۔
وہ ڈیبیو میں سب سے زیادہ 114 رنز بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں جو انہوں نے ٹی 20 میچ کے دوران بنایا تھا۔
علاوہ ازیں بلال آصف نے ‘یہ ہے پی ایس ایل’ سے قبل گزشتہ برس 2020 میں پنجابی گانا ‘اکھیاں’ بھی گایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے پر سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا