بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،تصویریں وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئی،تصویریں وائرل
بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئی،تصویریں وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا ممبئی کے صنعت کار ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اداکارہ دیا مرزا کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی 2014 میں صنعت کار و فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان اگست 2019 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریب میں چند قریبی دوستوں اور دونوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

دیا مرزا کی شادی کی تقریب ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ باندرہ میں منعقد ہوئی اور شادی کی رسومات کے بعد انہوں نے بھارتی میڈیا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

بعدازاں اداکارہ دیا مرزا نے میڈیا کے نمائندوں کو مٹھائی بھی کھلائی جس کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

دیا مرزا کی شادی کی رسومات کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں۔

تصاویر میں اداکارہ کو سرخ رنگ کی بنارسی ساڑھی زیب تن کیے نظر آئیں، جس کے ساتھ انہوں نے سرخ رنگ کا دوپٹہ بھی اوڑھا ہوا تھا۔

دیا مرزا نے شادی کے موقع پر ساتھ میں مانگ ٹیکا اور سونے کا بھاری نیکلیس پہنا ہوا تھا۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر دیا مرزا اور ویبھو ریکھی کی شادی کے پھیروں سے قبل کی تصاویر بھی گردش کررہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

شادی کے موقع پر ویبھو ریکھی نے سفید رنگ کی شیروانی اور ہلکے بادامی رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ 14 فروری کو خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ اگلے تین روز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

جس کے بعد 15 فروری کو اداکارہ نے خود انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی مہندی کی تقریبات اور شادی کے جوڑے کی تصاویر شیئر کرکے اس بات کی تصدیق کی تھی۔

دیا مرزا نے 15 فروری کو انسٹاگرام اسٹوری میں ہاتھوں میں سجائی گئی مہندی اور برائیڈل شاور کی تصاویر شیئر کی تھیں اور ساتھ میں ’پیار‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔

خیال رہے کہ دیا مرزا دوسری شادی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ویبھو ریکھی سے کی ہے، جن کی بھی یہ دوسری شادی ہے، ویبھو ریکھی کی پہلی شادی سے ایک بیٹی بھی ہے۔

Related Posts