متحدہ عرب امارات کا لاہور میں جلد ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UAE Visa Center

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےمتحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کی ملاقات، متحدہ عرب امارات نے لاہور ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان کردیا۔

سردار عثمان بزدار اورمتحدہ عرب امارات کےسفیر حماد عبید ابراہیم نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پر تبادلہ خیال کیا ،متحدہ عرب امارات کی تعمیراتی شعبے اورہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔

اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان ا ورمتحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں،اماراتی سرمایہ کار ریور راوی اربن فرنٹ اوروالٹن بزنس حب کےمنصوبوں میں سرمایہ کیلئے آگے آئیں۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے کہا کہ پنجاب حکومت کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں،اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں،لاہور میں متحدہ عرب امارات کا ویزا سینٹر بھی جلد کھولاجائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زاید النہیان کی خصوصی ہدایت پر حکومت نے غیر ملکی افراد کو صلاحیت کی بنیاد پر شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:بلیواکانومی مستقبل میں معیشت مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی، شاہ محمود قریشی

نئی شرائط و ضوابط کے مطابق سرمایہ کار، پیشہ ور، باصلاحیت اور محنت کش افراد اپنے اہلِ خانہ سمیت متحدہ عرب امارات کی شہریت حاصل کرسکیں گے۔

شہریت دینے کیلئے متحدہ عرب امارات میں بعض شرائط کا اطلاق لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو ترجیحاً عرب امارات کی شہریت دی جائے گی۔

Related Posts