اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کے بیان پر خبر شیئر کرتے ہوئے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں کہ ہم سندھ سے 10 نشستیں جیتیں گے۔
پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ظاہر ہے یہ صرف تب ممکن ہے جب آپ دوسری جماعتوں کے ممبران کو خرید لیں۔ یہی وہ روایات ہیں جن کو جاری رکھنے کیلئے پیپلز پارٹی اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرتی ہے۔
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرنے کے ساتھ ساتھ خفیہ رائے شماری پر زور دیتی ہے۔ سپریم کورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے بیان کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائے۔
وزیر اعلیٰ سندہ کہ رہے ہیں ہم سندہ سے دس نشستیں جیتیں گےظاہر ہے یہ صرف تب ممکن ہے جب آپ دوسری جماعتوں کے ممبران خریدیں، یہ ہی وہ روایات ہیں جن کو جاری رکھنے کیلئے پیپلز پارٹی اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرتی ہے اور خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو اپنے ریکارڈ کاحصہ بنائے pic.twitter.com/pwpPFN66cQ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 14, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کو نظامِ انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکامی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 30 جنوری کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس لیے بھی بدعنوانی کے تاثر میں اضافہ ہوا کیونکہ حکومت نظامِ انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکام رہی۔
مزید پڑھیں: حکومت انصاف کے نظام میں اصلاحات لانے میں ناکام رہی۔فواد چوہدری