خاتون صحافی کو دھمکی دینے والے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کو معطل کردیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون صحافی کو دھمکی دینے والا وائٹ ہاؤس کا ترجمان معطل کردیاگیا
خاتون صحافی کو دھمکی دینے والا وائٹ ہاؤس کا ترجمان معطل کردیاگیا

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ترجمان کو خاتون صحافی کو دھمکانے پر معطل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹی جے ڈکلو کو ایک ہفتے کے لیے ذمہ داریوں سے معطل کیا گیا ہے اور اس دوران ان کی تنخواہ سے بھی کٹوتی کی جائے گی۔

خبررساں ایجنسی کا بتاتا ہے کہ ترجمان وائٹ ہاؤس سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے ایک خاتون رپورٹر کو دھمکی دی تھی جو ان کے اور ایک خاتون صحافی کے درمیان تعلقات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹنگ کررہی تھی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے ترجمان کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی جے نے خاتون صحافی سے معذرت کرلی تھی البتہ انہوں نے اس حوالے سے ذاتی حیثیت میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے خاتون صحافی کو دھمکی سے متعلق ایک میگزین میں خبر شائع ہوئی تھی، خاتون صحافی ٹی جے ڈکلو اور امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کو کور کرنے والی رپورٹر الیگزی کے درمیان تعلقات سے متعلق تحقیقات کررہی تھیں۔

میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خاتون صحافی سے تعلقات سے متعلق سوال پوچھنے پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے رپورٹر کو دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسے برباد کردیں گے جب کہ انہوں نے خاتون کے لیے مزید توہین آمیز جملے بھی کہے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب اس معاملے پر سخت ایکشن نہ لیے جانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ جوبائیڈن نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی کولیگ کی توہین کرنے پر اس شخص کو فوری برطرف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکیے اور راج ہنس کی 37 سالہ دوستی نے مثال قائم کردی

Related Posts