ڈاکیے اور راج ہنس کی 37 سالہ دوستی نے مثال قائم کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکیے اور راج ہنس کی 37 سالہ دوستی نے مثال قائم کردی
ڈاکیے اور راج ہنس کی 37 سالہ دوستی نے مثال قائم کردی

استنبول: یہ کوئی بنائی ہوئی کہانی نہیں بلکہ ترکی میں رہنے والے ایک بوڑھے ڈاکیے کا سچا واقعہ ہے،جس میں ایک راج ہنس (سوان) سے دوستی کو آج 37 سال ہوچکے ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کو نبھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 37 سال پہلے، ترکی کے مغربی صوبے ایدرنے میں رجب مرزان نامی ایک نوجوان ڈاکیے کو ایک ننھا منا راج ہنس ملا جو زخمی تھا۔جس کو اس نے طبی امداد فراہم کی اور اپنے ساتھ رکھ لیا۔

Image result for The 37-year-old friendship between the postman

بے اولاد رجب مرزان کی شریک حیات فوت ہوچکی تھی،لیکن اس نے دوسری شادی نہیں کی تھی۔ وہ اس راج ہنس کو اٹھا کر لے آیا اور علاج کروانے کے بعد اسے پال لیا۔ راج ہنس کا نام اس نے ”غریب“ رکھ لیا۔

Image result for The 37-year-old friendship between the postman

اُس دن سے رجب مرزان اس راج ہنس کا بالکل اسی طرح خیال رکھتا ہے جیسے وہ اس کی اپنی سگی اولاد ہو۔”غریب“ راج ہنس پچھلے 37 سال سے رجب مرزان کے کھیت پر، اس کے ساتھ ہی رہ رہا ہے۔

Image result for The 37-year-old friendship between the postman

دونوں ہی ایک دوسرے سے اس قدر مانوس ہیں کہ اکثر وہ ایک ساتھ ہی نظر آتے ہیں چاہے وہ چہل قدمی کر رہے ہوں یا پھر بازار میں کہیں گھوم پھر رہے ہوں۔

ویسے تو راج ہنس (سوان) عام طور پر صرف 12 سال تک ہی زندہ رہتے ہیں لیکن رجب مرزان نے ”غریب“ کا اتنا خیال رکھا ہے کہ آج وہ 37 سال کا ہونے کے باوجود صحت مند ہے۔

ویسے تو دوسرے جانوروں کی انسانوں سے دوستی کے قصے مشہور ہیں لیکن رجب مرزان اور ”غریب“ میں دوستی کی یہ کہانی آج نہ صرف ترکی میں بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہوچکی ہے؛ اور سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے بھی ہیں۔

Related Posts