افغانستان سے مسلسل پاکستانی فوجی تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفترخارجہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی تردید کردی
دفترخارجہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی تردید کردی

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیز سے علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، دنیا بھارت کو دہشتگرد ریاست کے طور پر دیکھتی ہے،وزیر خارجہ نے صدر، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا ہے۔

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا بیان مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال،حقائق کے منافی ہے،افغانستان سے مسلسل پاکستانی فوجی تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں،پاکستان اپنی اور خطے کی سلامتی کیلئے تمام اقدامات اٹھائیگا،45 ممالک کی فوج کی امن مشقیں پاکستان میں منعقد ہوئی ہیں۔

مشقوں کا مقصد منشیات، دہشت گردی کے خلاف کاوشیں کرنا ہے،کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور صدر سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رابطہ کرکے انہیں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ نے سات مطالبات بھی ان کے سامنے رکھے ہیں جن میں کشمیری رہنماؤں کی رہائی اور کالے قوانین کا خاتمہ شامل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 18 ماہ سے کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی حقوق سلب ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیز سے علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے میں بھارتی رویہ رکاوٹ ہے، پوری دنیا بھارت کو دہشتگرد ریاست کے طور پر دیکھتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا بیان مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال اور حقائق کے منافی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور خطے کی سلامتی کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پانچ فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پر موثر کام کیا ہے، 27میں سے 21نکات پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے مسلسل پاکستانی فوجی تنصیبات پر سرحد پار حملوں کی مذمت کرتے ہیں، افغانستان اس حوالے سے موجودہ میکانزم کے ذریعے پاکستان سے تعاون کرے۔

امن مشقوں کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امن مشقیں پاکستان میں منعقد ہو ئی ہیں، مشق کا مقصد منشیات، دہشت گردی کے خلاف کاوشیں کرنا ہے، مشق میں 45 ممالک کی بحری افواج نے حصہ لیا۔

ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، آئس لینڈ اور چلی کے وزرائے خارجہ نے کوہ پیماؤں کیلئے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے وزرائے خارجہ کو کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے ہر ممکن کوشش کا یقین دلایا ہے۔

Related Posts