سیکیورٹی فورس نے کراچی ائیرپورٹ سے ڈھائی کلو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ائیرپورٹ پرباربارموبائل نمبرمانگ کر15سالہ لڑکی کوہراساں کرنے والا افسر معطل
کراچی ائیرپورٹ پرباربارموبائل نمبرمانگ کر15سالہ لڑکی کوہراساں کرنے والا افسر معطل

سیکیورٹی فورس نے کراچی ائیر پورٹ سے ڈھائی کلو منشیات اسمگل کرنے کی غیر قانونی کوشش اس وقت  ناکام بنا دی جب   جرم کرنے والا مسافر ایک فلائٹ کے ذریعے شارجہ جارہا تھا۔

اے ایس ایف (ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس) نے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے جانے والے مسافر کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ فلائٹ نمبر پی کے 257 کے ذریعے منشیات کو ملک سے باہر لے جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں میڈیکل طالبہ کا قاتل کچرا چننے والا افغانی نکلا

گرفتار کیے گئے ملزم کو اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ اللہ یار نامی مسافر سے برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت کا تخمینہ کروڑوں میں لگایا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کوسٹ گارڈزنے خفیہ اطلاع پرمختلف کارروائیاں کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن،ہتھیاراورایرانی ڈیزل برآمد کر لیے جبکہ  ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق گزشتہ روز  کوسٹ گارڈزکوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پسنی(بلوچستان) کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا ستارہ امیتازملڑی نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی کے ساحل سے تقریباً 8 ناٹیکل میل دورکھلے سمندر میں موجودسپیڈ بوٹس کی چیکنگ کے دوران تقریبا50کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمدکر لی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات پاکستان سے مشرق وسطی اسمگل کی جا رہی تھی، منشیات اورکشتی کوپاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں،ہیروئن،ہتھیاراورایرانی ڈیزل برآمد،3ملزمان گرفتار

Related Posts