فاروق آباد کے رہائشیوں کا موٹروے انٹرچینج منصوبہ بحال کرنے کا مطالبہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فاروق آباد کے رہائشیوں کا موٹروے انٹرچینج منصوبہ بحال کرنے کا مطالبہ
فاروق آباد کے رہائشیوں کا موٹروے انٹرچینج منصوبہ بحال کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:شہر اقتدار میں نیشنل پریس کلب کے باہر فاروق آباد کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پرمظاہرین کا کہنا تھا کہ فاروق آباد کے شہری کئی سالوں سے لاہور اسلام آباد موٹروے انٹرچینج کی سہولت سے محروم ہیں۔

شہر میں حکومتی اور انٹر نیشنل ادارے موجود ہونے کے باوجود موٹروے انٹر چینج کا اہم منصوبہ فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے،فاروق آباد موٹر وے انٹر چینج کا منصوبہ کئی سال سے التوا کا شکار ہے۔

لاہور اسلام آباد موٹر وے سے فاروق آباد کا فاصلہ صرف 5کلومیٹریعنی تین منٹ کی دوری پر ہے، انٹر چینج کیلئے جگہ کا تعین اور سروے مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ منصوبے کاPC1 بھی بن چکا ہے صرف فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے یہ اہم منصوبہ زیر التوا ہے۔

جبکہ فاروق آباد میں گردوارہ سچا سودا،پنجاب پولیس ہیڈ کوارٹر، پولیس ٹریننگ سینٹر،انٹر نیشنل مشن سکول،فاؤنٹین ہاؤس پی ایس او شیل ٹوٹل ہیسکول ڈیپو اورپاک عرب آئل ریفائنری جیسے اہم حکومتی اور انٹرنیشنل ادارے موجود ہیں۔

موٹر وے انٹر چینج کی تعمیر سے فاروق آباد کے گردونواح میں چالیس سے زائد دیہاتوں کیلئے ترقی او ر خوشحالی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا جس سے ٹوریزم کو پرموٹ کرنے میں مد د ملے گی اور پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔

مزید پڑھیں: تھانہ بنی گالہ کی حدود میں قبضہ مافیا کی فائرنگ،ایک شہری جاں بحق،مقدمہ درج